تارکین وطن کی خبریں
سینئر صحافی اور معروف نعت خواں پر قاتلانہ حملہ ،پاکستانی کمیونٹی کا صاحبزادہ عتیق اور حافظ معظم کے ساتھ اظہار یکجہتی

مقامی فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ موسیو فرانسوا پوپینی کی معاملہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے میں دلچسپی، نواز ، نوید پکھووال کا ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیونٹی کو شکریہ۔ پیرس (اشفاق چوہدری)گزشتہ دنوں سارسل میں سینئر صحافی و سابق صدر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن اور معروف نعت خواں حافظ معظم پر چند افغانیوں کی طرف سے حملے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا اظہار یکجہتی ، مقامی فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ موسیو فرانسوا پوپینی کی خصوصی شرکت۔ پاکستانی کمیونٹی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکتبہ فکر کے نمائندوں کی بھرپور شرکت، مقامی فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ موسیو فرانسوا پوپینی کی معاملہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے میں دلچسپی، نواز ، نوید پکھووال کا ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیونٹی کو شکریہ۔


واپس جائیں