تارکین وطن کی خبریں
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام جمعہ 29جون کو پلاسہ جائیمے احتجاجی مظاہرہ ہوگا

بارسلونا(پ ر)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام 29جون جمعہ کی شام چار بجے پلاسا جائیمے میں کشمیر میں جاری بھارتی فوج کےظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں تمام کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت عام ہے۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ہماری فیڈریشن یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے اور اسی سلسلہ کی یہ کڑی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس احتجاجی مظاہرہ میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری اقبال لوہسر بھی خصوصی شرکت کریں گے


واپس جائیں