تارکین وطن کی خبریں
لیگی رہنما چوہدری شفاقت علی کے والد مرحوم کیلئے ایصالِ ثواب کی محفل میں اٹلی بھر سے دوست احباب کی بھرپور شرکت،

کوریجو/اِٹلی(رپورٹ و تصاویر الیاس قادری) پاکستانی نثزاد اطالوی شہری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری شفاقت علی کے والد چوہدری خضر حیات جن کا گزشتہ ماہ وطنِ عزیز میں 74 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا کے ایصال ثواب کیلئے یہاں ریجوایمیلیا کے نواحی قصبے کوریجو کی مسجد السلام میں محفلِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم لیگ نون اِٹلی کی مرکزی قیادت اور کارکنان سمیت اٹلی بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی و سماجی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

جن میں چوہدری اجمل خان گوٹریالہ، چوہدری تصور عباس گوندل، چوہدری مختار احمد بدھووال، ملک احسن اسلام، چوہدری بشیر احمد امرہ، چوہدری امجد حسین رولیہ، میاں محمد اخلاق، چوہدری شہزاد احمد امرہ، چوہدری عظمت علی آف پنڈی سلطانپور، ملک شبیر حسین، حاجی محمد حفیظ، ملک مقصود احمد، چوہدری آصف رضا، چوہدری محمد الیاس چوہان، چوہدری محمد شان ٹوپہ، چوہدری فضل عباس، چوہدری دلشاد حسین چھنی عرف مون، چوہدری شہزاد ساہی باگڑیانوالہ، چوہدری عرفان غنی،چوہدری عمران روم امرہ، چوہدری خالد مقصود تہال، چوہدری محمد عدنان گوندل اور دیگر شامل تھے، اجتماعی دعا سے قبل معروف عالمِ دین حافظ محمد آصف نے والدین کی عظمت اور ایصالِ ثواب کی اہميت بیان کی، جبکہ چوہدری شفاقت علی نے محفل میں شرکت کر کے غم کی اس گھڑی میں ان کی ڈھارس بندھانے والے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا.


واپس جائیں