اسلامک سوسائٹی کے امیر محمود شریف کی مرکزی شوری سے مشاورت ،طاہر محمود کو مرکزی جنرل سیکڑیڑی مقرر کر دیا
اٹلی(محمدانور) مرکزی میڈیا سیکرٹری اسلامک سوسائٹی اٹلی حنان طاہر گھمن نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلامک سوسائٹی اٹلی کے امیر محمود شریف نے مرکزی شوری کی مشاورت سے طاہر محمود کو مرکزی جنرل سیکڑیڑی مقرر کر دیا ہے جس پر تنظیم کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کو مبارک باد پیش کی ۔اس اہم موقع پر طاہر محمودرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ امیر اور شوری نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اہم ذمہ داری سونپی ۔ان شا ء اللہ وہ اس کو نبھانے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔آخر میں انہوں نے بھر پور اعتماد پر مرکزی شوری اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔