لوٹا کریسی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ سلیم رضا
جرمنی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن جرمنی سلیم رضا نے کہاہے کہ لوٹا کریسی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل کر کے ملک سے اندھیرے دور کئے ہیں۔دن رات جھوٹ بولنے والوں نے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی مشکلات بڑھائیں لیکن اپنے صوبے میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی، آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔