تارکین وطن کی خبریں
مسلم لیگ ن سپین کا بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے دعائیہ کلمات

بارسلونا(بیورورپورٹ ) مسلم لیگ (ن) سپین کے سرپرست اعلی حاجی راجہ اسد حسین. ایاز عباسی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سپین. چوہدری محمد ادریس نایب صدر مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین. نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا اہتمام اور بالخصوص بارسلونا میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع میں بھی خصوصی طور پر محترمہ کلثوم نواز کی صحت و تندرستی کے لیے دعائے خیر کروائی اور دلی طور پر دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالٰی بیگم کلثوم نواز کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ساری قوم کی دعائیں کلثوم نواز کے ساتھ ہیں مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتی ، دل کرتا ہے امی آنکھیں کھولیں اور بات کریں، والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز انکی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی دعائیں سنتا ہے اور قوم میری امی کیلئے مل کر دعا کریں


واپس جائیں