تارکین وطن کی خبریں
چوہدری پرویز اقبال لوہسرکی ای آر سی کی ممبر پارلیمنٹ آدریانہ سے بھی پارلیمنٹ میں ان کے دفتر میں ملاقات

بارسلونا( بلال بھٹی )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا دورہ بارسلونامختلف الخیال سیاسی جماعتوں اورسماجی پلیٹ فارم کے علاوہ قونصل جنرل پاکستان بارسلونا سے ملاقاتیں کاتالونیا کی آزادی پسند اور حکمران پارٹی ای آر سی کی ممبر پارلیمنٹ آدریانہ سے بھی پارلیمنٹ میں ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس کا اہتمام پاکستانی نژاد پارٹی ممبر سفیان یونس نے کیا۔اس ملاقات میں چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے ممبر پارلیمنٹ آدریانہ سے کہا کہ آپ کو آزادی کی قدر کا اندازہ ہے کہ یہ کس طرح حا صل کی جاتی ہے۔

آپ کے لیڈران اس وقت جیل میں آزادی کی قیمیت ادا کر رہے ہیں۔ لیکن مقبوضہ کشمیر میں ستر سال سے آزادی کی خواہش میں کشمیری عوام اپنے لہو کا نذرانہ پیش کر رہی ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دنیا بھر کے انصاف پسند اور جمہوریت کا راگ الاپنے والے مقبوضہ کشمیر پر خاموش ہیں۔ ان کی آواز بھی سنی جائے۔جس پر آدریانہ نے کہا کہ ہمیں احساس ہے اور ہماری جماعت اس وقت آزادی کے لئے قربانیاں پیش کر رہی ہے۔ انہو ن نے یقین دلایا کہ ہم پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر قرارداد لائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ ان معصوم لوگوں کی اواز بھی سنو ۔اس موقع پر کامران خان ، چوہدری نعمان علی معروف،یاسر ادریس بھی موجود تھے۔


واپس جائیں