چوہدری پرویز اقبال لوہسرکی نئے قونصل جنرل عمران علی چوہدری سے ملاقات
بارسلونا( بلال بھٹی )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا دورہ بارسلونامختلف الخیال سیاسی جماعتوں اورسماجی پلیٹ فارم کے علاوہ قونصل جنرل پاکستان بارسلونا سے ملاقاتیں پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں نئے قونصل جنرل عمران علی چوہدری سے ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم ترین مسئلہ پاسپورٹ کے حصول میں انکوئری کی تاخیر پر بات کی گئی جس پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے کہا کہ اب کسی کو انکوئری پر شکایت نہیں ہو گی۔
انہو ں نے مزید کہا کہ میرے دروازے تمام پاکستانیو ں نے کے لئے کھلے ہیں ،میرے نزدیک کوئی بڑا کوئی چھوٹا نہیں ہے سب برابر ہیں اور تمام افراد اپنے کام کے سلسلہ میں مجھ سے بغیر وقت لئے مل سکتے ہیں۔ انہو ن نے کہا کہ میں یہاں پر پاکستانیوں کے مسائل کو کم کرنے آیا ہوں بڑھانے کے لئے نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اگر کسی کو محسوس ہو کہ ہم غلطی پر ہیں تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، کامران خان ، چوہدری نعمان علی معروف،یاسر ادریس بھی موجود تھے۔