تارکین وطن کی خبریں
چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی سیوتادانس پارٹی کی انٹرنیشنل افیئرز کی انچارج اور کاتالان پارلیمنٹ کی ممبر سوسانا اور ناچو سے پارلیمنٹ میں ملاقات

بارسلونا( بلال بھٹی )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا دورہ بارسلونامختلف الخیال سیاسی جماعتوں اورسماجی پلیٹ فارم کے علاوہ قونصل جنرل پاکستان بارسلونا سے ملاقاتیںسیوتادانس پارٹی کی انٹرنیشنل افیئرز کی انچارج اور کاتالان پارلیمنٹ کی ممبر سوسانا اور ناچو سے پارلیمنٹ میں ملاقات کی،جس کا اہتمام پاکستانی نژاد پارٹی ممبر طاہر رفیع نے کیا۔ جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اورمقبوضہ کشمیر میں ایک معصوم بچی کے ساتھ ہو نے والی جنسی زیادتی کے بعد قتل اور بھارت کا جمہوریت کے نام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانے کی بات کی گئی جس پر ممبر پارلیمنٹ سوسانا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی پارٹی کو آگاہ کریں گی اور اس پر مرکز میں آواز بھی اٹھائیں گے


واپس جائیں