تارکین وطن کی خبریں
چوہدری پرویز اقبال لوہسرکی سماجی پلیٹ فارم سول سوسائٹی کاتالونیا کے صدر خوسے ڈائریکٹر فرنیندس سے ان کے دفتر میں ملاقات

بارسلونا( بلال بھٹی )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا دورہ بارسلونامختلف الخیال سیاسی جماعتوں اورسماجی پلیٹ فارم کے علاوہ قونصل جنرل پاکستان بارسلونا سے ملاقاتیں۔بارسلونا میں ایک بڑا سماجی پلیٹ فارم سول سوسائٹی کاتالونیا کے صدر خوسے ڈائریکٹر فرنیندس سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کاتالونیا مین مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سماجی سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی جیسے عفریت کا تنہا مقابلہ کیا اور دنیا کے امن کو یقینی بنایا

انہو ں نے مزید کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان سے بھارت کی دراندازی سے پاکستان میں امن کی صورتحال کو خراب کیا جاتا ہے۔ اس موقع پرپلیٹ فارم کے صدرخوسے نے کہا کہ ہم عام افراد کی بہتر زندگی کے لئے کوشاں ہیں ۔ وہ چاہے اسپین میں مقیم ہو یا یورپ کے کسی بھی ملک میں ہمارے لئے ہر فرد بہتر اور آسان زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشش کرنا ہے۔ اور انہوں نے ای یو پاک فریند شپ فیڈریشن کو ساتھچلنے کی دعوت دی جسے پرویز لوہسر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ اور دیگر ممالک یہاں پر ہماری فیڈریشن کام کر رہی ہے ہم آپ کے ساتھتعاون کریں گے۔


واپس جائیں