ضلع گجرات ، ضلع منڈی بہاؤالدین تحریک انصاف کے گڑھ ہیں : وقار احمد میاں
کھاریاں ( زمان احسن ) رہنما ء تحریک انصاف اسپین وقار احمد میاں ( آف چک شیر محمد ) نے کہا ہے کہ ضلع گجرات ، ضلع منڈی بہاؤالدین تحریک انصاف کے گڑھ ہیں ۔ قائد عمران خان نے ہر حلقے میں مضبوط کھلاڑی میدان میں اتارے ہیں ۔ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی ۔ حلقہ NA85 سے حاجی امتیاز احمد چوہدری ضلع منڈی بہاؤ الدین میں سے سے زیادہ لیڈ حاصل کرکے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونگے ۔ عوام 25 جولائی کو بلے پر مہریں لگا کر حقیقی تبدیلی لائیں ۔