کشمیرکی آواز سنو!کانفرنس یکم جولائی کو بارسلونا میں ہوگی
بارسلونا(بیورورپورٹ )وائس آف کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر معروف کشمیری رہنما راجہ نامدار اقبال خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی اتوار کو بارسلونا سنٹر کے ہال میوزیم ماریتم میں کشمیرکی آواز سنو !کانفرنس منعقد کر رہے ہیں ۔ جس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ان کے علاوہ مقامی کاتالان پارلیمنٹ کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔ راجہ نامدار اقبال خان نے مزید کہا کہ کانفرنس شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گی جس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔شرکت کر کے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کا آواز اٹھا کر ساتھ دیں ۔