غلام محمد بھلی کے صاحبزادے افضال بھلی نے گریجوایشن کر لی،چوہدری پرویز لوہسر کی مبارک باد
بارسلونا(نمائندہ خصوصی )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی کے صاحبزادے محمد افضال بھلی نے سویڈیش کالج سے گریجوایشن مکمل کر لی۔ خوشی اور کامیابی کے اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے چوہدری غلام محمد بھلی اور ان کےصاحبزادے محمد افضال بھلی کو دلی مبارک باد دی اور دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ چوہدری محمد افضال بھلی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور والدین کے لئے خوشی وطمانیت کا باعث بنے آمین