تارکین وطن کی خبریں
مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثہ، سندھ سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانی جاں بحق

مدینہ (ویب ڈیسک) عید کے روز مدینہ منورہ میں 3 پاکستانی خوفناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، یاد رہے کہ جمعہ کو سعودی عرب میں عید الفطر منائی گئی۔

عرب ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عید کے روز مدینہ منورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 3 پاکستانی شخص اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ان پاکستانیوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے، حادثے کی اطلاع عید کی تیاریوں میں مصروف ان دونوں پاکستانیوں کے اہل خانہ پر یہ خبر قیامت بن کر گری ہے۔

مدینہ میں جاں بحق ہو جانے والے پاکستانیوں کی میت کو جلد پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


واپس جائیں