ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے صدر انصر بٹ کی قونصل جنرل ندیم احمد خان سے ملاقات
فرینکفرٹ(نمائندہ خصوصی( 22جون کوبھارتی فوج اور مودی سرکاری کے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف فرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے کے باہر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن دنیا ٹی وی کے اشتراک سے بھر پور احتجاج کررہی ہے ۔
اس احتجاج کے سلسلہ میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے صدر انصر بٹ اور دیگر اراکین نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل کانے میں متعین قونصل جنرل محترم ندیم احمد خان اور ڈپٹی قونصل اشعیر سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں پروفیسر اقبال اعظم ڈائریکٹر مہناج القرآن فرانس،چوہدری اظہر فاروق صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ،قاری حماد،قاری مدثر ڈائریکٹر منہاج القرآن فرینکفرٹ شامل تھے۔ اس موقع پر انصر بٹ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور خواتین بچوں پر بے رحمانہ ظلم وستم کیا جارہا ہے۔ اور دنیا بھر میں بھارتی سرکار کے ظلم وبربریت کے خلاف کوئی آواز نہیں ہے۔ دنیا بھر کے منصفو کو جگانے کے لئے برسلز کے بعد فرینکفرٹ میں دنیا ٹی وی کے اشتراک سے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاجی مظاہرہکرنے جا رہی ہے۔ دنیا ٹی وی اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن برسلز ، فرینکفرٹ، یونان ایتھنز، اسپین ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی پارلیمنٹس میں سیمنیارز ، مکالمہ ،مقامی لوگوں کے ساتھ کانفرنسز اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے جس کی فرینکفرٹ میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ ایک کڑی ہے۔سیمنیارز ، مکالمہ ،مقامی لوگوں کے ساتھ کانفرنسزکا مقصد بااختیار حکمرانوں اور عام عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خود کو جمہوریت کہنا والا ملک بھارت کس طرح معصوم لوگوںپر ظلم ڈھا رہا ہے۔