راجہ نامدار اقبال خان کے والد مرحوم کی پہلی برسی، قرآن خوانی اور افطاری
بارسلونا(نمائندہ خصوصی )کشمیر کی آواز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ نامدار اقبال خان کے والد مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے گاوں ریپیوئی میں قرآن خوانی کی محفل ہوئیجس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں اللہ کے حضور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین اس موقع پر محفل میں شریک افراد کی افطاری بھی کرائی گئی ۔محفل میں اردو دوست ایسوسی ایشن کے صدر داکٹر عرفان مجید راجہ، چوہدری نعمان علی، پیس فار پیس کے صدر علی رشید بٹ، بلال بھٹی ،غضنفر منظور اور دیگر نے شرکت کی۔