تارکین وطن کی خبریں
دو سو سے زائد مہاجرين کو ڈوبنے سے بچا ليا گيا، اسپين

ہسپانوی بحريہ نے بحيرہء روم ميں کارروائی کرتے ہوئے 231 مہاجرين کو ڈوبنے سے بچا ليا ہے۔ ريسکيو سروس کے اہلکاروں کے مطابق ہفتے کے روز ان مہاجرين کو چھ مختلف کشتيوں سے بچايا گيا۔ مہاجرين افريقہ سے غير قانونی انداز ميں يورپ ہجرت کرنا چاہتے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال اب تک 785 مہاجرين پناہ کے سفر ميں ڈوب کر ہلاک يا لاپتہ ہو چکے ہيں۔سن 2018 ميں اب تک يورپ پہنچنے والے تارکين وطن کی تعداد 27,482 ہے۔


واپس جائیں