اردو دوست ایسوسی ایشن کی سالانہ چوتھی فیملی عید ملن پارٹی 23 جون کو ہوگی
بارسلونا(نمائندہ خصوصی )اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ فیملی عید ملن پارٹی 23 جون کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اردو دوست ایسوسی ایشن ہر سال کی طرح امسال بھی فیملی عید ملن پارٹی کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ فیملی عید ملن پارٹی 23 جون ہفتہ شام چار بجے بارسلونا سنٹر میں میوزیم ماریتیم کے خوبصورت ہال میں ہو گی۔ جس میں میوزک ،سوال وجواب ، لطیفے اور ڈھیروں انعامات ہونگے۔
اردو دوست ایسوسی ایشن کے صدر داکٹر عرفان مجید راجہ نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو ہونے والی چوتھی فیملی عید ملن پارٹی ایک یاد گار پارٹی ہو گی جس میں خواتین ، بچوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عید ملن پارٹی میں آسان سوالات پر بیش قیمت انعامات دئیے جائیں گے اور بچوں کے لئے خصوصی انعامات ہونگے ۔ ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے کہا کہ تمام پاکستانی فیملیز کو عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔ اردو دوست ایسوسی ایشن کی چوتھی عید ملن پارٹی کو ذیشان کبابش ریسٹورنٹ، آدم ریسٹورنٹ ،آفتاب کرنسی ایکسچینج اور Ferreteria Baluard s,L. کی تعاون حاصل ہے۔