تارکین وطن کی خبریں
تارکین وطن کی پناہ سے متعلق یورپی یونین کی نئی پالیسی تیار

لکسمبرگ (نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ خطے میں سیاسی پناہ کے قوانین میں اصلاحات کے ایک نئے مسودے پر گفتگو کررہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ مشرقی اور مغربی یورپ کے ممالک اس مسودے پر اتفاق کرلیں گے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز لکسمبرگ میں بلغاریہ کے تیارکردہ ایک "مفاہمتی مسودے" پر گفتگو کی گئی اور امید ہے کہ رکن ممالک پناہ کی پالیسی میں اصلاحات پر یونین کے سربراہ اجلاس سے قبل متفق ہوجائیں گے۔ یورپی یونین کا سربراہ اجلاس رواں ماہ کی 28اور29تاریخ کو برسلز میں منعقد ہورہا ہے۔ اٹلی کی نئی عوامیت پسند حکومت مجوزہ ترامیم کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔ روم حکومت کے سخت نظریات رکھنے والے نئے وزیرداخلہ ماتیو سالوینی نے اتوار کے روز سسلی کے دورے کے دوران کہا تھا کہ اٹلی اور سسلی یورپ کا مہاجر کیمپ نہیں بن سکتے۔ سمندری راستوں کے ذریعے یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی اکثریت اطالوی اور یونانی ساحلوں تک ہی پہنچتی ہے۔


واپس جائیں