تارکین وطن کی خبریں
بیسوس مار بلدیہ کے زیر اہتمام مسلمان کمیونٹیز کے لئے افطار پارٹی

بارسلونا(بیورورپورٹ( گزشتہ روز بارسلونا کی نواحی بلدیہ کونسل بیسوس نے مسلمانوں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی مراکشی اور الجائزاری مسلمانوں نے شرکت کی۔ بلدیہ بارسلونا سے تارکین وطن کے امور کی انچارج لولا لوپس خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ آپس کے اتفاق اور اتحاد کی ایک عمدہ مثال ہے جس کا عملی مظاہرہ آج یہاں دیکھنے کو ملا۔ اتفاق پیار محبت کی یہ روایت اسی طرح قائم رہے اور معاشرہ امن اخوت اور بھائی چارے کا نمونہ بنا رہے۔

بلدیہ کی جانب سے ہونے والی افطار پارٹی میں اردو دوست ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، پیس فار پیس کے صدر علی رشید بٹ،مرزا قمر،محمد اسلم ،ملک عدنان خان ، چوہدری نعمان علی، بلال بھٹی اور دیگر افراد نے شرکت کی اور افطار پارٹی میں تمام روزہ داروں کی خدمت بھی کرتے رہے۔

تمام ممالک کے مسلمان اپنی اپنی معروف ڈشیز افطاری میں لے کر آئے جس میں پاکستانیو ں کی جانب سے مرغ بریانی ، مراکشی مسلمان کَس کَس اور مٹھائی جبکہ اجائزاری مسلمان قہوہ اور مشروبات لے کر آئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر روزہ افطار کیا۔ آذان مغرب محمد اسلم کی دی تو ماحول میں خاموشی پیدا ہو گئی اور مقامی لوگ اس عمل کو بڑے انہماک سے دیکھتے رہے اور پھر ساتھ بیٹھ کر کھجورکے ساتھ علامتی روزہ افطار کیا۔بلدیہ کی جانب سے اس افطاری میں تمام کمیونیٹز کی خواتین، بچے نوجوانوں نے شرکت کی اور بلدیہ کے اس عمل کو سراہا اور کہا کہ اس سے مقامی حکومتی نمائندوں کا اپنے تارکین وطن ہمسائیوں سے محبت اور پسندیدگی کا اظہار ہوتا ہے۔


واپس جائیں