پاک بی سی این گروپ نے افطار ڈنرکا اہتمام،سکیرا ریپبلیکانہ کی پہلی مسلمان پارلیمینٹیرین نجات ڈریؤچ کی خصوصی شرکت
بارسلونا(بیورورپورٹ ( گزشتہ روز بارسلوناٹیکسی سیکٹر میں پاک بی سی این گروپ نے افطار ڈنرکا اہتمام کیا ۔جس میں اسکیرا ریپبلیکانہ، کاتالونیا پارلیمنٹ کی پہلی مسلمان ممبر نجات ڈریؤچ اور دیگر پارٹی رہنماوں نے شرکت کی۔افطار ڈنر کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ زیشان نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت چوہدری عمران گوندل اور معروف نعت خوان قدیر احمد خاں نے پیش کیا۔
نجات ڈریؤچ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خاندانوں سمیت کتلونیا میں مقیم ہیں،اسکیرا ریپبلیکانہ کا برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کی وجہ سے آج ایک پہلا مسلمان تارک وطن وزیر شکیر اور خاتون پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔افطار ڈنر میں سانتاکلوما مئیر کے امیدوار سام نیونس، سانت آدریا دے بسوس مئیر کے امیدوار روبن اریناس ،بلدیہ بارسلونا کے کونسلر مارک ،چوہدری شہزاداکبر وڑائچ ،سفیان یونس ،چوہدری تجاوز وڑائچ ،اسپین میں پہلے ٹیکسی اسکول کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد مشتاق نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ پاک بی سی این ٹیکسی گروپ کے زیر اہتمام ہونے والے افطار ڈنر کو چوہدری تجاوز وڑائچ ،عمران گوندل ،صفدر ملہی،احسان الہی،ارشد پہلوان،عثمان وڑائچ،سلیمان وڑائچ،زمان وڑائچ اور راجہ یونس نے آرگنائز کیا۔آخر میں چوہدری تجاوز وڑائچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔