تارکین وطن کی خبریں
پاکستانی عوام ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں، راجہ غیور عباس

بارسلونا(جواد چیمہ) بارسلونا کے نواحی ٹاؤن بادالونا میں افطار ڈنر کا اہتمام راجہ ٹیپو کی طرف سے کیا گیاجس میں صحافی برادری کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ راجہ غیور عباس عرف راجہ ٹیپو نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے سوچ سمجھ کر نا چاہئےاور ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو ملک و قوم کی بہتری کی سوچ رکھتے ہوں۔

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ دو جمہوری حکومتیں اپنا حق حکمرانی پورا کر چکی ہیں لیکن ان دس سالوں میں پاکستان کے اندر بہتری کے بہت کم آثار نظر آئے۔ صحت، تعلیماور معاشی اصطلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ملک کے اندر ایک محب وطن حکمران آئے اور احتساب کے ذریعے تمام کرپٹ لوگوں کو نشان عبرت بنا دے تاکہ آئندہ کسی کو کرپشن یا کسی کے حق تلفی کی جرات نہ ہو سکے۔افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات چوہدری مظہر وڑانچانوالہ، چوہدری طارق گجر، سعید اخترحیدری، شبیر مٹھو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔


واپس جائیں