پاک آئی کیئر کے ڈائریکٹر ملک عمران کا سوشلسٹ رہنماوں اور معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر
بارسلونا (نمائندہ خصوصی )پاک آئی کئیر کے ڈائریکٹرملک عمران خان نے سوشلسٹ پارٹی کے اسپین میں حکومت آنے اور پیدرو سانچز کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں سوشلسٹ پارٹی کے رہنماوں،کمیونٹی معززین کے اعزاز میں شاندار اور پر تکلف افطار ڈنر دیا ، جس میں سوشلسٹ پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی لیدیا مرسے پریا، ممبر قومی اسمبلی خوان ، سانت آدریا دے بسوس کی میئر ماریبل گارسیا، سابق گورنر کتلونیہ میسیرات ،ہوگو فیراز ، جیکلین بابا ، سیکرٹری امیگریشن سوشلسٹ پارٹی کتالونیا سمیت میڈیا پرسننز اور دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مہمانوں کا استقبال بڑے پرتپاک انداز میں پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا گیا،
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ارشد نذیر ساحل نے حاصل کی، نظامت کے فرائض محمد اقبال چوہدری نے سر انجام دیئے، اس موقع پر سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کے نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق ، اور سپانش مہمانوں نے مختصر خطاب کیا اور سپین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلمانوں، حا ص کر پاکستانیوں کی خدمات کر سراہا اور کہا کہ پاکستانی محنتی اور ایماندار قوم ہیں ، ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں- آخر میں افطار ڈنر کے میزبان ملک عمران خان نے سپانش اتھارٹیز ، میڈیا پرسننز اور کاروباری شخصیات عابدالرحمان رانجھا ,چوہدری اشتیاق حسین ,چوہدری شاید لطیف گجر,جاوید گل,چوہدری عزیز آف امرہ کلاں,نعیم عباس بھٹی,راجہ شفیق کیانی, رضوان کاظمی ,جواد چیمہ , حافظ احمد, قدیر خان,چوہدری یاسر اقبال گجر, ارشد نذیر ساحل,ڈاکٹر قمر فاروق ,جاوید مغل ,افضال بیدار ,روبن کھوکھر, اشرف مغل اور دیگر کا شکریہ ادا کیا.