تارکین وطن کی خبریں
ٹیکسی سیکٹر کادیرینہ مطالبہ 1/30 کا قانون ،سپین کی اعلی عدالت نے تسلیم کرلیا،ترجمان پاک ٹیکسی سید شیراز شاہ

بارسلونا(پ ر( سپین کی اعلی عدالت نے ٹیکسی سیکٹر کے دیرینہ مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوے 1/30 کے قانون کے نفاز کو ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں لگژری سروس vtc اور ٹیکسی سروس کے مابین توازن کی لازمی شرط قرار دیا۔اس فیصلہ کی رو سے vtc کی آزادانہ اور غیر متوازن نقل وحمل کو روکنے میں بہت تقویت ملے گی اگرچہ 2015 اور 2016 میں دس ہزار کے قریب vtcلائسنس قومی سطح پر درخواست کیے گئے تھے تاہم اب ان کی اپروول کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ جاے گا۔

مذید بارسلونا کی کارپوریشن کی جانب سے 26 جون کو کیا جانے ولا (lisencia urbana) کا فیصلہ ملٹی نیشنل کمپنیز کابی فائی اور اوبر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ اور ملکی سطح پر دوسری میونسپل کارپوریشن کے لیے رہنمائی کرئے گا۔

پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن اس پر مسرت موقع پر تمام ٹیکسی سیکٹر کو مبارک دیتی ہے۔ اور ان تمام دوستوں اور زیلو گروپس کی فرد فردا شکرگزار ہے

جنہوں پچھلے 2 سالوں میں انتھک کوشش محنت۔ ہڑتالوں اور اس ضمن میں جرمانوں کا سامنا کیا۔ لیکن پہلے دن سے سیکٹر کی دوسری اسپانش جماعتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور ساتھ دیا۔

پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کی تمام ٹیم۔ صدر ۔محمد اقبال کھوکھر جنرل سیکرٹری ۔ سید جنید شاہ ترجمان سید شیراز اور دیگر تمام ایگزیکٹیو ممبرز تہہ دل سے آپ کے تعاون کے مشکور ہیں۔


واپس جائیں