تحریک کشمیرمیں نوجوانوں کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔راجہ نامدارا قبال خان
بارسلونا(جواد چیمہ)کشمیر کی آواز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ نامدار اقبال خان نے گزشتہ روزمقامی ریسٹورنٹ بارسلونا پر کشمیری نوجوانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع پر کشمیر کی آواز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ نامدارا قبال خان نے تحریک کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر نوجوانوں کو آگاہ کیااور آئندہ مہینوں میں اسپین میں تحریک کشمیر کے متعلق ہونے والے پروگرامز پر بریفنگ دی۔
افطار ڈنر میں اردو دوست ایسوسی ا یشن کے صدر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ اور پیس فار پیس کے صدر علی رشید بٹ نے خصوصی شرکت کی۔راجہ نامدار اقبال خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی ہماری اخلاقی مدد کے منتظر رہتے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم یورپ میں رہتے ہوئے اپنے اپنے ملک میں مظلوم کشمیریوں کی آواز اٹھائیں اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کشمیر کی آواز ایسوسی ایشن تحریک کشمیر پر پروگرامز ترتیب دے رہی ہے جس میں نوجوانوں کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔