عثمانیہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
بارسلونا(بلال بھٹی)عثمانیہ ریسٹورنٹ سانت آدریا دے بیسوس میں نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عطا المصطفی گیلانی نے حاصل،مہناج نعت کونسل نے آقا دو جہاں سرور کائنات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئیے
عثمانیہ ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر رانا زاہد نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا عثمانیہ ریسٹورنٹ کے کاروبار میں مزید بہتری برکت اور کامیابی کے لیے حافظ عطا المصطفی گیلانی نے دعائے خیرکرائی اور مہمانوں کو شاندار افطار ڈنردیا گیا۔