تارکین وطن کی خبریں
رمضان المبارک اب چند دنوں کا مہمان ہے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائی جائیں : ملک اکرام اعوان ڈوگہ ( ہالینڈ )

کھاریاں (تنویر نقوی سے) رمضان المبارک اب چند دنوں کا مہمان ہے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائی جائیں اور مستحقین کی بھی مدد کی جائے۔ زکوٰۃ اور فطرانے کی رقم کو صحیح حقداروں تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نیکیوں کا اجر وثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے لہٰذا سب کو چاہئے کہ وہ ان باقی ایام میں زیادہ سے زیادہ عبادات کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب کمایا جائے اور مساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔


واپس جائیں