تارکین وطن کی خبریں
پاکستانی نژاد بیلج امین الحق نے اندر لخت کمیون کے کونسلر حلف اٹھا لیا

برسلز(اشفاق چوہدری) برسلز کے علاقہ اندرلخت کمیون کے مئیر ایرک ٹوما اور اندرلخت کمیون کی لوکل باڈیز کے ممبران کے اہم اجلاس میں پاکستان نژاد بیلج امین الحق نے بطور کونسلر حلف اٹھا لیا۔

اس موقع پر بلجیم کی سیاسی سماجی اورکاروباری سرکردہ شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے امین الحق پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پہلے منتخب کونسلر ہیں جنہوں نے اکتوبر 2012میں 547ووٹ حاصل کیے تھے لیکن انہیں کونسیی دی کمیونل نہ بنایا گیا۔

امین الحق نے بلجیم کی سیاسی پارٹی ایم آر کو دوسال قبل جوائن کیا اور پارٹی کی کوششوں سے انہیں ساڑھے پانچ سال گزرنے کے بعد کونسلر کے عہدے پر فائز کیاگیا ہے۔ اندرلخت کمیون کے ممبران نے امین الحق کا پرجوش استقبال کیا۔اس موقع پر کمیونٹی کے مختلف الخیال لوگوں نے امین الحق کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کی۔ حلف برداری کی تقریب میں علاقہ اندرلخت کے عوامی مسائل کے حل اور مختلف تجاویز پر غوروخوض بھی کیا گیا۔امین الحق بلجیم میں پچھلے 40 سال سے مقیم ہیں اور سپورٹس گارمنٹس کے تاجر ہیں۔


واپس جائیں