پاکستانی قوم کی ڈیمانڈ فوری ڈیم بناؤ اور پانی کا ذخیرہ کرو.سید ظفر عباس شاہ
جرمنی(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ صدر پی پی پی جرمنی سید ظفر عباس شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی ڈیمانڈ فوری ڈیم بناؤ اور پانی کا ذخیرہ کرو۔ میرا یہ مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں سے ہے کیونکہ ہمارا مستقبل پانی کے ذخیرہ کرنے پر ہے۔ زراعت ہوگی اور بجلی بھی ہو گی ۔ UNCکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ا س خطرے سے ظاہر کیا ہے ابھی نا تو مزید میٹرو کی ضرورت ہے اور نہ ہی اورنج لائن ٹرین کی۔ تعلیم اور محکمہ صحت پر بھی توجہ طلب ہے۔ میرے اس پیغام کو ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اس کو فوری فائدہ کے لیے اس کو پھیلایا جائے۔