موٹر سائیکل پر ساری دنیا گھومنا میرا بہت بڑا خواب ہے ۔ چوہدری فاروق طارق
بارسلونا(نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل پوری دنیا کی سیر کرنا میرا بہت بڑا خواب جو مجھے اللہ کے فضل و کرم سے پورا ہوتا ہوا لگ رہا یہ بات امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوان چوہدری فاروق طارق نے بریکنگ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہی ۔ کل بارسلونا ذیشان ریسٹورینٹ پر پوری دنیا کی موٹر سائیکل پر سیر کرنے کو نکلے ہوئے ایک نوجوان چوہدری فاروق طارق سے ملاقات ہوئی ۔ بڑے حوصلے اور ہمت والے اس نوجوان کا کا کہنا تھا کہ میں اب تک بہت سارے ملک موٹر سائیکل پر گھوم چکا ہوں ۔ چوہدری فاروق طارق نے یہ سفر امریکہ سے شروع کیا ہے اور اب وہ فرانس کے لئے نکل چکے ہیں ۔