رمضان اللہ کی رضا حاصل کرنے اور جنت کے حصول کا ذریعہ ہے۔اکرام الدین بانی ومرکزی صدر جذبہ اتحاد یونین
اٹلی(نمائندہ خصوصی)جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے بانی و مرکزی صدر اور روزنامہ گلوبل ٹائمز یورپ کے چیف ایڈیٹر معروف صحافی اکرام الدین نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ کی رضا حاصل کرنے اور جنت کے حصول کا زریعہ ہے اس ماہ قرآن پڑھ کر اس پر عمل کرکے ہم باطنی صفائی پاکیزگی اور طہارت حاصل کرتے ہیں رمضان وقت کی پابندی حسن اخلاق، گناہوں سے بچنے کی تربیت فراہم کرتا ہے معروف صحافی اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ غریب مستحق کمزور اور معزور افراد کو بھی رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے نفس سے جنگ کرکے ہم اپنی آخرت کیلئے اللہ کو راضی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں اور مسکینوں کے ساتھ پورا تعاون کریں اس لئے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں جنت کے دروازے کھلے ہوتے ہیں۔