تارکین وطن کی خبریں
میڈرڈ اسمبلی میں کشمیر کی آواز اٹھائی جائے گی،سوسانا بلتران کی یقین دہانی

بارسلونا(جواد چیمہ)کاتالونیا کی بڑی سیاسی جماعت سیوتادانس کی ایم پی اے اور انٹرنیشنل افیئرز کی انچارج سوسانا بلتران سے کشمیر کی آواز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ نامدار اقبال خان کی اہم میٹنگ، مسئلہ کشمیر کا مقدمہ پیش کیاگیا۔

اس موقع پر ہاکستانی نژاد اسپانش ممبر سیوتادانس طاہر رفیع ،اردو دوست ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان اور پیس فار پیس کے صدر علی رشید بٹ بھی موجود ہیںراجہ نامدار اقبال خان نے سوسانا بلتران کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان ایک سرحدی تنازعہ ہے جو گزشتہ ستر سال سے جاری ہے۔ پاکستان کا ہمسایہ دشمن بھارت کشمیر کی آزادی کی تحریک کو فوج کے ظلم وبربریت کے بل بوتے پر دبائے ہوئے ہے۔ اس وقت تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری آزادی کے لئے قربانیاں پیش کر چکے ہیں۔ جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد ہے۔ راجہ نامدار اقبال خان نے بتایا کہ پیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کو آندھا کیا جارہا ہے۔ اور افسوس اس بات کا ہے کہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ میں بطور کشمیری اپنے کشمیری بھائیوں کا مقدمہ لے کر پیش ہوا ہوں ، اسپین یورپ کا اہم ملک ہے اس کے ذریعے ہم بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں کو روکنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

سوسانا بلتران نے کہاکہ اس آواز کو اسپین کی نیشنل اسمبلی میں اٹھایا جائے تاکہ اس آواز کو پوری دنیا سنے۔ سوسانا بلتران نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سیوتادانس پارٹی کے میڈرڈ میں موجود انٹرنیشنل امور کے انچارج سے اس پر بات کرتے ہیں تاکہ وہ اس مسئلہ کو میڈرڈ اسمبلی میں اٹھائے ۔سوسانا بلتران نے مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرنے والے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔راجہ نامدارا قبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا مقدمہ سپین کی تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقات کر کے آگاہ کیا جائے گا۔ ان ملاقاتوں کے تسلسل کی یہ پہلی ملاقات ہے۔


واپس جائیں