تارکین وطن کی خبریں
2013 کے الیکشن سے پہلے ان کے کیے گئے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف سپین

بارسلونا (پ ر) آج رات بارہ بجے پاکستان کے عوام کو پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت سے نجات مل جائے گی-ان کا تکبر اور غرور خاک میں مل جانے کا وقت آن پہنچا ہے-2013 کے الیکشن سے پہلے ان کے کیے گئے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں-پاکستان تحریک انصاف سپین کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ۔انہوں نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لائیں گئے آج پاکستان معاشی اعتبار سے دنیا کے بدترین معاشی پوزیشن رکھنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے ہے لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لانے کی بجائے 3 گنا زیادہ دولت لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں پاکستان کے تمام اداروں کو انتہائی کمزور کر دیا گیا ہے-

آج اس ملک سے ایک نااہل اور بدترین حکومت کا خاتمہ ہو گا-اب ان کے حساب کا وقت آن پہنچا ہے جس ملک پر انہوں نے پانچ سال حکومت کی ہے یہ ان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے اب ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا جس کا آغاز ہو چکا ہے-ان کے یہ سوچ کہ یہ الیکشن دوبارہ جیت کر اسمبلیوں میں پہنچیں گے ایک خواب کے علاوہ کچھ نہیں ہے اب ان کو جیلوں میں ڈال کر ان سے اس ملک کے لوٹے ہوئے وسائل کا حساب لیا جائے گا-

25 جولائی کو الیکشن کے بعد پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی اور عمران خان ان کو یہ بتائے گا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کیسے لائی جاتی ہے-اب پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جس میں صحیح معنوں میں ملک میں انصاف کا نظام رائج ہو گا اور عوام کو انکے حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گئے-

بنیادی حقوق سے محروم پاکستانی عوام کو تحریک انصاف کی حکومت میں وہ تمام حقوق ملیں گئے جس کے وہ پاکستانی شہری ہونے کے لحاظ سے حقدار ہیں-

پاکستان تحریک انصاف سپین کے عہدیداران،ممبران اور کارکنان اپنے قائد عمران خان کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-


واپس جائیں