تارکین وطن کی خبریں
"چلو چلو جاپان چلو" جاپان 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمت دے گا

جاپان سن 2025 تک 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیں دے گا جس کا فیصلہ زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا ہےجاپان سن 2025 تک 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیں دے گا۔

حکومت جاپان نے باالخصوص زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث اس بات کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم شینزو آبے کی نئی اقتصادی پالیسیوں میں شامل اس فیصلے کو اب موسم خزاں میں منظوری کےلیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

اس فیصلے کی رو سے ، زراعت ، تعمیرات،صحت اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکی جاپان میں 5 سال اقامت اختیار کر سکیں گے۔ سن 2008میں جاپان میں 4 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی برسر روزگار تھے جن کی گزشتہ سال تعداد 1٫2 ملین تک پہنچ چکی تھی ۔


واپس جائیں