روزہ صبر، استقامت، تقویٰ اور پرہیز گاری کا درس دیتا ہے : چوہدری شمریز علی بہبلی
کھاریاں (بلا ل بٹ سے) روزہ صبر، استقامت، تقویٰ اور پرہیز گاری کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈنمارک کی معروف سماجی شخصیت چوہدری شمریز علی بہبلی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک متبرک مہینہ ہے اس مہینے میں نیک اعمال کا اجروثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے عبادات کے ساتھ ساتھ خلق خدا بالخصوص حقدار اور غرباء کا بھی خیال رکھا جاتا ہے مخیر حضرات اپنی زکوٰۃ اور فطرانے سے صحیح حقداروں کو ان کا حق دیں تاکہ غرباء اور مساکین بھی رمضان المبارک کے روزے رکھ سکیں اور ثواب حاصل کر سکیں حقداروں کی مدد کر کے ہم حقوق العباد کی بجاآوری کرتے ہیں اور رضائے الٰہی کے حصول کی کوششیں کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ روزہ ہمیں صبر، استقامت کا درس دیتا ہے۔