پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام 28 مئی یوم تکبیر کی شاندار تقریب
بارسلونا(بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام 28 مئی یوم تکبیر کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے عہدیداران وممبران کارکنان نے شرکت کی۔ مقامی ریسٹورنٹ پر ہونے والی یوم تکبیر کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور میاں محمد بخش کے کلام سے ہوا۔
یوم تکبیر کی تقریب سے یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کا دن ہمارے لئے ایک عظیم دن ہے جس دن ہمارے قائد اور اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جرات وبہادری کے ساتھ دنیا کی سپر پاور امریکہ اور دیگر ممالک کی پیشکش ٹھکرا کر پاکستان کی سرحدوں کو نا صرف مضبوط کیا بلکہ ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سیمت جن اکابرین نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ناصرف پاکستان کی عوام کے لئے ہے بلکہ عالم اسلام کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ مقررین نے کہا کہ 28 مئی کو جب ایک دلیر وزیراعظم محمد نوازشریف نے پوری دُنیا کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے جرأت مندانہ فیصلے کے سبب نہ صرف پاکستان بلکہ اُمت مسلمہ کے سر فخر سے بلند کردیئے تھے۔مقررین نے مسلم لیگی قائدین کو ایٹمی دھماکوں اور پاکستان کی سرحدوں کو مضبوط بنانے پر خراج تحسین پیش کیا تقریب میں پاکستان زندہ باد نواز شریف زندہ باد اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی بلند کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کو یوتھ ونگ اسپین کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا اور 28 مئی یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔