رمضان کے بابرکت ماہ میں افطار کا سلسلہ جاری، سابق کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی یورپ کامران یوسف گھمن کی جانب سےگرینڈ افطارڈنر
پیرس (اشفاق چوہدری)سابق کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی یورپ کامران یوسف گھمن کی جانب سےگرینڈ افطارڈنر کااہتمام کیاگیا،محفل میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کےعلاوہ پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی،افطار سے قبل تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی محفل سجائی گئی،تقریب میں دارالحکومت اور اُس کے گردونواح میں رہنے والی سیاسی و سماجی تنظیمات و پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
بعدازاں حافظ اقبال اعظم نے وطن عزیز اور امت مسلمہ کیلیئے خصوصی دعا کروائی۔تقریب کےآخر میں چوہدری کامران یوسف گھمن نے مہمانوں کی تشریف آوری پرانکا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا۔