تارکین وطن کی خبریں
رمضان المبارک کی افطاری سماجی انضمام کی بہترین مثال ہے،اسکیرا ریپبلیکانا دے کاتالونیا

بارسلونا(نمائندہ خصوصی ) تارکین وطن کے پروگراموں میں اور دیگر مجالس میں تارکین وطن کے حقوق کی بات کی جاتی ہے لیکن عملی طور پر کام نہیں کیا جاتا، اسکیرا ریپبلیکانہایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو برابری کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری امیگریشن اوریل اماروس نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ جب 2012 میں پی پی کی حکومت آئی تو اس نے غیر قانونی تارکین وطن کی صحت کی سہولیات کو ختم کرنے کی کوشش کی اور تقریبا آٹھ لاکھ افراد کے میڈیکل کارڈ کینسل کر دئیے ،اس وقت بھی ہم نے آواز اٹھائی اور وہ میڈیکل کارڈ بحال کرائے اسی طرح بادالونا میں مسلمانوں کی مسجد کی منظوری کے لئے ہم نے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق اپنی عبادت کر سکے ۔ تمام قانونی مراحل کو طے کر کے آپ کی مسجد کے دروازے کھلنے چاہیئے۔ اس پر کوئی سیاست نہیں ہو نی چاہئے۔دیگر مقررین نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رمضان میں جس طرح صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اسی طرح باقی مہینوں میں بھی ہونا چاہئے۔ رمضان المبارک کی افطاری سماجی انضمام کی بہترین مثال ہے۔ افطار پارٹی کا اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری تصور عباس وڑائچ،

سید جاوید حسین، چوہدری شہزاد احمد گجر اور چوہدری رحمت نے کیا تھا جس میں اسپین تارکین وطن دوست سیاسی جماعت اسکیرا ریپبلیکانا دے کاتالونیا کے کاتالان ایشین رہنماؤں،کاتالان ممبران پارلیمنٹ ، ایوان بالااور بلدیہ کے نمائندوں سینیٹر رابرٹ مسیح،سیکرٹری امیگریشن صوبہ کاتالان اوریول امروس، مئیر بادالوناکے امیدوار اور میونسپل گروپ کے سربراہ اوریول یادو،کوارڈنیٹر بادالونا اگناسی کوستہ،کونسلر مارک بوراس،سانت آدریا آرتیگاس کے مئیر کے امیدوار اور میونسپل گروپ کے سربراہ روبن اریناس،صدر پول کارون،کونسلر انتونیو بیلس،سنتا کلوما مئیر کے امیدوار سام نیونس،زمہ دار البیل استیبین نے شرکت کی۔ پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے چئیرمین چوہدری محمد سلیم لنگڑیال، چوہدری امتیاز لوراں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔


واپس جائیں