پاک آئی کیئر سینئرز اور جونیئرز کرکٹ کلب کے یونیفارم کی تقریب
بارسلونا(جواد چیمہ) پاک آئی کیئر سینئرز اور جونیئرز کرکٹ کلب کی یونیفارم کی تقریب رونمائی بارسلونا میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر تھے۔ یونیفارم کی تقریب رونمائی میں شریک مہمانوں کو افطار ڈنر بھی دیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ حاصل کی اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے ادا کئے۔
پاک آئی کیئر کرکٹ کلبز کی یونیفارم کی تقریب رونمائی میں گزشتہ کرکٹ سیزن میں بہترین کارکردگی کے دکھانے والے سینئر اور جونیئر کلبز کے کھلاڑیوں میں معروف سماجی شخصیات جن میں راجہ شفیق الرحمن، راجہ خلیق الرحمن ،چوہدری واصف نذیر بجاڑ، چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑ، نوید اسلم صراف ،چوہدری عابد رحمن رانجھا، صاحبزادہ عتیق الرحمن، نعیم بھٹی، میاں دانش،چوہدری شاہد لطیف گجراور آصف چوہدری نے انعامات تقسیم کئے۔ اسپانش کمپنی اگوا دے بارسلونا نے آئندہ کرکٹ سیزن کے لئے پاک آئی کیئر کے کلب کو سپانسر بھی کیا۔ اس موقع پر کمپنی کے ذمہ داران نے کھلاڑیوں میں یونیفارم تقسیم کی اور کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنے وطن کے کھیل کے ساتھ ناصرف جڑے ہوئے ہیں بلکہ اس سے عشق کرتے ہیں۔ چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور آپ لوگ ہی ہیں جو کھیل کے میدان میں پاکستان کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پہلے بھی کرکٹ اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون رہا ہے اور آئندہ بھی کرکٹ کی بہتری کے لئے ہمارا تعاون ساتھ رہے گا۔