تارکین وطن کی خبریں
پہلے سو روز کا پلان دے کرعمران خان نے قوم کوتبدیلی کی امید مثبت سوچ اور تعمیری بحث کا موقع فراھم کیا،صدر پی ٹی آئی سپین شہباز ملک

بارسلونا(جواد چیمہ )پہلے سو روز کا پلان دے کرعمران خان نے قوم کوتبدیلی کی امید مثبت سوچ اور تعمیری بحث کا موقع فراھم کیا ، ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی سپین شہباز ملک نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت عظمی عمران خان کی منزل نہیں عمران خان نے اپنا کام کردیا عوام کو شعور دیا اُن کو اپنے حقوق سے آگاہ کیا اور نواز شریف کو عدالتوں سے نااھل کروانے کے بعد اس کا حب الوطنی کا لبادہ بھی اُتار دیااور سپریم عدالت کے بعد عوامی عدالت میں بھی ذلت نواز شریف کا مقدر ٹھری اور وہ وقت دور نہیں جب شریف فیملی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گی۔


واپس جائیں