تارکین وطن کی خبریں
مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان طاہر کی سربراہی میں یوم تکبیر تقریب کا اہتمام

بارسلونا(پ ر( پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین ہمالیہ ریسٹورنٹ بارسلونا میں یوم تکبیر کے حوالہ سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔جس میں شریک تمام افراد کو افطار ڈنر بھی دیا گیا ۔تقریب کا اہتمام مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان طاہر نے کیا۔ یوم تکبیر کی تقریب میں میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں‌شرکت کی ۔ تقریب میں یوم تکبیر کی یاد میں کیک بھی کاٹا گیا ۔ اور مسلم لیگی قائدین کو ایٹمی دھماکوں اور پاکستان کی سرحدوں کو مضبوط بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا


واپس جائیں