تارکین وطن کی خبریں
پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات کی طرف سے اسکیر ریپبلیکانہ ،دوست و احباب کی اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر

بارسلونا(پ ر )پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری تصور عباس وڑائچ،سید جاوید حسین،چوہدری شہزاد احمد گجر ،چوہدری رحمت کیطرف نے اسپین امیگرینٹس دوست سیاسی جماعت اسکیرا ریپبلیکانہ دے کاتالونیا کے کاتالان،ایشین رہنماؤں اور دوست و احباب کے اعزاز میں قرطبہ ریستورنٹ پر ایک گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔کاتالان اتھارٹیز میں سے پہلے ایشین سینیٹر، سینیٹر رابرٹ مسیح،سیکرٹری امیگریشن صوبہ کاتالان اوریول امروس، مئیر بادالوناکے امیدوار اور میونسپل گروپ کے سربراہ اوریول یادو،کوارڈنیٹر بادالونا اگناسی کوستہ،کونسلر مارک بوراس،سانت آدریا آرتیگاس کے مئیر کے امیدوار اور میونسپل گروپ کے سربراہ روبن اریناس،صدر پول کارون،کونسلر انتونیو بیلس،سنتا کلوما مئیر کے امیدوار سام نیونس،زمہ دار البیل استیبین نے بھی مسلم کمیونٹی کیطرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔پاکستان اوورسیز الائنس فورم چئیرمین و صدر چوہدری سلیم لنگڑیال،چوہدری امتیاز لوراں،دعوت اسلامی کے اسلامی بھائیوں ،پاک ٹیکسی کے عہدیداران و سیکٹر سے وابستہ کثیر تعداد ،صحافی بھائیوں ،نوجوانوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی،

اسکیر ریپبلیکانہ کی طرف سے چوہدری شہزاداکبر وڑائچ اور سفیان یونس نے میزبانوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کا اس افطار ڈنر کے اہتمام اور شرکت خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔


واپس جائیں