پاکستان تحریک انصاف سپین کی طرف سے فاٹا کےصوبہ خیبر پختون خواہ میں انضمام کو خوش آئند قرار
بارسلونا(پ ر) پاکستان تحریک انصاف سپین کی طرف سے فاٹا کےصوبہ خیبر پختون خواہ میں انضمام کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے سے کے پی کے اور فاٹا میں قیام امن کی راہ ہموار ہو گی۔پاکستانی علاقوں کو نظریاتی اور جغرافیائی طور پر زیادہ دیر تک تقسیم نہیں رکھاجا سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے باہمی کوشش سے فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کرکے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں، فاٹا انضمام سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھ جائے گا جس سے فاٹا کے عوام کو اعلیٰ عدالتوں تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ یہ فیصلہ بہت پہلے ہی ہو جانا چاہئے تھا۔ یہ اقدام قبائلی عوام کے دل کی آواز ہے۔ اس فیصلے کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔پاکستان تحریک انصاف کی فاٹا کے انضمام کے لئے جدوجہد کو فاٹا کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گئے اور آنے والے الیکشن میں ہماری جماعت واضح اکثریت حاصل کرے گئ اور فاٹا کے عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں گے۔