چوہدری نوید نبی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ کا جنرل سیکرٹری بننے پر خالد شہباز چوہان کی مبارک باد
بارسلونا(بلال بھٹی)پیپلز پارٹی یورپ کی تنظیم سازی میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی چوہدری نوید نبی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے۔چوہدری نوید نبی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ کا جنرل سیکرٹری بننے پر کاتالان فیڈریشن کے صدر خالد شہباز چوہان نے دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ چوہدری نوید نبی کو مزید ترقی عطا فرمائے اور پیپلز پارٹی کو یورپ میں متحرک کرنے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی توفیق عطا فرمائے آمین