تارکین وطن کی خبریں
روزہ صبر، استقامت اور غرباء کا احساس کرنے کا درس دیتا ہے : چوہدری افتخار انور گجر شیخا طاہر ( انگلینڈ )

کھاریاں (بلال بٹ سے) روزہ صبر، استقامت اور غرباء کا احساس کرنے کا درس دیتا ہے ہم جہاں روزہ رکھ رہے ہیں عبادات کر رہے ہیں وہاں پر غرباء اور مساکین کا بھی خیال رکھا جائے اپنی زکوٰۃ اور فطرانے سے ان کی مدد کی جائے تاکہ رمضان المبارک کی زیادہ سے زیادہ برکتیں اور رحمتیں سمیٹی جا سکیں ان خیالات کا اظہار چوہدری افتخار انور گجر شیخاطاہر ( انگلینڈ ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا احترام ہرحال میں کیا جائے۔ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا خاص مہمان ہمارے پاس موجود ہے عبادات کر کے اور زیادہ سے زیادہ مساکین کی مدد کرے ہم اس مہمان کی تواضح کر سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ رحمتیں، برکتیں حاصل کر سکتے ہیں۔


واپس جائیں