الیکشن 2018ء میں PTI پورے پاکستان سے کامیابی حاصل کریگی: وقار احمد میاں ( اسپین )
کھاریاں ( زمان احسن ) رہنما تحریک انصاف اسپین وقار احمد میاں ( آف چک شیر محمد ) نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء میں PTI پورے پاکستان سے کامیابی حاصل کریگی ۔ ان شاء اللہ عوامی حمایت سے عمران خان وزیر اعظم بن کر دیگر صوبوں میں بھی اپنی حکومتیں بنائینگے ۔ این اے 85( منڈی بہاؤالدین ) سے PTI کے امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری کی کامیابی کیلئے ہم تمام توانائیاں صرف کرینگے ۔ حاجی امتیاز احمد چوہدری ایک مخلص سیاستدان اور عوامی رہنماء ہیں ۔ انہیں اہالیان حلقہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔