رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں ہمیں اللہ تعالیٰ کے قرب کا موقع فراہم کرتی ہیں: چوہدری آصف کھٹانہ ( ناروے )
کھاریاں ( بلال بٹ ) ناروے کی معروف شخصیت چوہدری آصف کھٹانہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں ہمیں اللہ تعالیٰ کے قرب کا موقع فراہم کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پاک ﷺکے صدقہ میں یہ بابرکت مہینہ عطا فرمایا ہے ۔جس میں ہم سے سال کے 11مہینوں کے دوران ہونے والی غلطیوں کو تاہیوں کے ازالہ کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں زیادہ سے زیادہ خیرات کریں ۔