ترکی میں 33 افغانی باشندوں کو غیر قانونی طور پرسرحد پار کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا
سرحدی قوتوں نے ان افراد کے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کا تعین کیا جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا، ان افراد میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ضلع وان کی تحصیل باش قلعے سے ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں ہونے والے 33 افغانی شہری حراست میں لے لیے گئے ہیں۔
سرحدی قوتوں نے ان افراد کے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کا تعین کیا جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا، ان افراد میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ان افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی طریقے سے ترکی آنے والے ان افغانی باشندوں کو دودح اور کھانا پیش کیا گیا ہے۔تارکین وطن سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کے لیے سیکورٹی دفتر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔