تارکین وطن کی خبریں
پاکستانی نژاد خاتون نسیم ایوب برطانیہ کے شہر لیوٹن کی میئر بن گئی۔

لیوٹن : پاکستان نژاد ایگزیکٹو کونسلر نسیم ایوب نے سبکدوش ہونے والے اپنے خاوند مئیر لیوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب سے مئیر لیوٹن کا چارج سنبھال لیا, دونوں کا تعلق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر پاکستان سے ہے۔ نسیم ایوب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ وہ کونسل کی ایک سو بیالیس سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی کشمیری ایشیائی خاتون مئیر منتخب ہوئی ہیں، اس حوالے سے منعقد پروگرام کا آغاز خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ لیوٹن حافظ اعجاز احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

پروگرام میں لیوٹن لیبر کونسل لیڈر ہیزل سمنز، لب ڈیم کونسلر ڈیوڈ فرینک، سابق کونسل لیڈر رائے ڈیوس، سابق مئیر لیوٹن کونسلر ڈیو ٹیلر، پہلے پاکستانی مئیر لیوٹن کا اعزاز حاصل کرنے والے کونسلر چوہدری محمد اشرف، مئیر لیوٹن کا اعزاز پانے والے کونسلر راجہ وحید اکبر، کونسلر راجہ سلیم اختر، کونسلر ریاض بٹ اور کونسلر محمد فاروق کے علاوہ ایگزیکٹو کونسلر راجہ محمد اسلم خان، کونسلر طاہر ملک، کونسلر نازیہ رفیق، کونسلر عاصمہ راٹھور، کونسلر عراق چوہدری اور دیگر کونسلرز کےعلاوہ مرکزی جامع مسجد لیوٹن کے حاجی چوہدری محمد قربان، مسلم کانفرنس کے راجہ محمد یعقوب خان، چوہدری زیارت حسین اور چوہدری جمیل تبسم نے بھی شرکت کی ۔


واپس جائیں