رہنما مسلم لیگ 'ن' یوتھ ونگ UK چوہدری اکمل دھنی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن ) سے علیحدہ ہو گئے
کھاریاں ( زمان احسن ) رہنما مسلم لیگ 'ن' یوتھ ونگ UK چوہدری اکمل دھنی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن ) سے علیحدہ ہو گئے ۔ چوہدری اکمل خاں ( آف دھنی کھاریاں ) مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ انگلینڈ کے رہنما اور معروف بزنس مین ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ملک دشمن بیانات اور ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے بعد کوئی محب وطن پاکستانی ن لیگ میں نہیں رہ سکتا۔ اس لیے میں ساتھیوں سمیت (ن ) لیگ کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ۔